مرانہ طاقت کو بڑھانے والی معجون

Mardana kamzori ka behtreen elaj

عمدہ تازہ تالمکھانہ 90 گرام لیں اور کسی تھال میں رکھ کر ایک ایک دانہ الگ کریں یعنی کنکر یا مٹی اس میں جو کچھ ہے اس کو نکال کر پھینکیں تال مکھانہ خوب اچھی طرح سے صاف کیا جانا ضروری ہے اب تالمکھانے کو بوہڑ کے دودھ میں اتنا تر کریں کہ اچھی طرح سے دودھ میں ڈوب جائے یہ دودھ خشک ہونے پر جب تری نہ رہ تو بوہڑ کا دودھ اتنا اور ڈالیں کہ تالمکھانہ تر ہو جائے خشک کر کے ایک دفعہ پھر اسی طرح تر کریں اور خشک کر لیں

اب اس تامکھانہ کو مغز نارجیل میں سوراخ کر کے بھر دیں اور اسی ٹکڑے سے نارجیل کا سوراخ بند کر دیں جو سوراخ کرتے وقت اس میں سے چاقو سے کاٹا جاتا ہے اس کے بعد گہیوں کے گوندھے ہوئے آٹے کا نارجیل پر لیب کر کےایک گولہ سا بنا لیں یہ لیپ دو انگل موٹا ضرور ہونا چایئے  اور 2 کلو کوئلوں کی آگ میں رکھ دیں جب دھواں نکلنا بند ہو جائے تو آگ کے انگاروں میں نارجیل کو رکھ دیں اور خیال رکھیں کہ نارجیل جلنے نہ پائے جب گہیوں کا آٹا جو نارجیل کے چاروں طرف دو دو انگل موٹا چڑھا ہوا ہے سرخ ہو جائے تو نارجیل کو آگ سے نکال لیں اوپر کا آٹا دور کر دیں اور مغز نارجیل سے تاملکھانہ نکال کر اس کو الگ کوٹ لیں اور خوب باریک بنا لیں مغز نارجیل کو الگ کوٹ لیں اور خوب باریک بنا لیں اس کے بعد

مرانہ طاقت کو بڑھانے والی معجون

تودری سفید تودری سرخ ،گھوکھرو خورد، گھوکھرو کلاں ، موصلی سیاہ ،موصلی سفید ، گاوزبان تمام دو دو تولہ لیں

ثعلب مصری ، سمندر سوکھ ، اندرجو، موچرس ، دانہ الائچی خورد ، لوزیدان  تمام ایک ایک تولہ

سورنجاں شیریں ، طباشیر ، شقاقل مصری 15، 15 گرام

مغز پستہ ، مغز چلغوزہ دونوں 50 ،50 گرام

مغز بادام 100 گرام

ترکیب تیاری ۔

تالمکھانہ اور نارجیل کو اکٹھا کر کے ملا لیں پھر سب کو اچھی طرح کوٹ کر یک جان کر لیں اس کے بعد ایک کلو مصری کو قوام بنا کرمعجون بنا لیں

ترکیب استعمال ۔

ایک تولہ صبح کے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اور ایک تولہ رات کو سوتے وقت دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔