kholanjan ky faiday خولنجاں کے فائدے

مختلف نام

(بنگالی) کلیجن (تامل) پرتتی (مرہٹی) کولنجن (سنسکرت) کلنجن (سندھی) پان پاڑ انگریزی

پہچان :۔  پان کے برابر درخت کی جڑ ہے بہتر سخت وزنی سرخ رنگ موٹی اور کم گرد ہوتی ہے۔

رنگ :۔  باہر سے سرخی مائل اور اندر سے سفید زردی مائل

ذائقہ :۔  تیز مگر لذیذ

مزاج :-  گرم وخشک درجہ دوم

مقدار خوراک :-  دو ماشہ سے ۳ماشہ تک

kholanjan ky faiday خولنجاں کے فائدے

مقوی معدہ ہاضم مقوی باہ اور مخرج بلغم ہے۔ تر کھانسی کو مفید ہے آواز صاف کرتی

ہے۔ ریاست میسور میں بوڑھوں کی کھانسی اور شبعی نزلہ میں بطور گھریلو علاج بکثرت استعمال کرتے

ہیں محرک باہ بھی درد کمر درد گردہ ، درد کولنج کو نافع ہے یہ وہ تنفسی شکایتوں میں بالخصوص بچوں

کےلیے مفید ہے چنانچہ چنانچہ بچوں میں خولنجاں پیس کر شہد میں ملاکر بطور لعوق چٹانا تسنجات کو کم

کر دیتا ہے پان کی جڑ اور ملٹھی پیس کر شہد میں ملاکر بطور لعوق چٹانے سے سینے کے تمام امراض

کو نافع کرتا ہے آواز کو صاف کرتی ہے گانے والے لوگ اس کی جڑ چوسا کرتے ہیں قوت اس سات برس

تک رہتی ہے جہیسں نے خولنجاں کا کیمیائی تجزیہ کرکے تین اجزائ ترکیبی کیمفرائڈ ، کالنجن اور آلپنین

دریافت کیے ہیں یہ دوا قلمی و عروقی نظام پر خراب اثر رکھتی ہے اور کی بڑٰی خوراکوں سے مرکز تنفس

شل ہو جاتا ہے

مقام پیدائش

مشرقی پاکستان ،اور جنوبی ہند مغربی بنگال