معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج

گرمی کے روزوں میں  پیاس کی زیادتی کو ختم کرتا ہے خاص طور پر افطاری کے بعد جو گھبراہٹ

ہوتی ہے اس کے استعمال کرنے سے اس کو فوراً افاقہ ہوتا ہے۔ اگر صبح سحری

کے بعد اس کو کھالیا جائے تو سارا دن پیاس بھوک شدت حدت اور نڈھالی سے روزے

دار بچا رہتا ہے۔ یہ دوا ہر موسم میں مفیدہے۔ یہ صرف موسم گرما کیلئےمیں ہی نہیں جتنا فائدہ موسم

گرما میں دیتی  ہے اتنا ہی فائدہ موسم سرما میں دیتی ہے

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے اجزاء

چینی باریک 100 گرام پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا 20 گراماور ست پودینہ 3گرام

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کی ترکیب تیاری

چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا

کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ

رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کا طریقہ استعمال

 آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی

لے سکتے ہیں۔

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے فوائد

 اس کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ سینے کی جلن پیاس کی زیادتی گرمی کی شدت کھانا ہضم نہ

ہونا یا ہضم ہوئے بغیر نکل جانا دائمی قبض ہونا اجابت کھل کر نہ آنا ذہنی تفکرات ذہنی دبائو  بچوں

کے دست اجابت بچوں کی الٹی بچوں کا موٹا تازہ نہ ہونا بھوک نہ لگنا طلب غذا کی نہ ہونا تھوڑا سا

کھا کر چھوڑ دینا اور بڑوں کیلئے ایسے جو قے متلی سے بدحال ہوجاتی ہیں یا کسی چیز کو کھانے کو

جی نہیں چاہتا یا ایسے مصروف لوگ جو وقت بے وقت کھانا کھاتے ہیں پھر انہیں صحیح ہضم نہیں ہوتا

پیٹ بڑھ رہا ہے جسم میں چربی بھر رہی ہے۔ 

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے مزید فوائد

 یہ دوا یعنی سفید پائوڈر دل کی گھبراہٹ کیلئے دل کے وہ مریض جو بائی پاس کراچکے ہیں یاکرانے

والے ہوں یا دل کے کسی بھی مرض میں مبتلا ہوں ان کیلئے بہت موثر ثابت ہوا ہے۔

 دل کی گھبراہٹ کیلئے اعصاب کے کھچائو کیلئے طبیعت کی بے چینی اور نڈھالی کیلئےذہن کی اور

طبیعت کی تراوٹ کیلئے بہت زیادہ موثر