انار کا چھلکا (نسپال)

       مختلف نام:۔

(عربی)  قشرالرمان (فارسی) پوست انار (ہندی) نسپال (سندھی) ڈاڑھوں جی کھل مشہور عام ہے۔

پہچان:- پوست انار یعنی نسپال مین ۲۲ تا ۲۵ فی صد ٹے نین ہوتی ہے اور ٹے نین کی یہی مقدار جڑ کی چھال میں  پائی جاتی ہے۔ اور ان دونوں کی قابض تا ثیر اسی کی بدولت ہے۔

 رنگ : ۔سفید اور سُرخ دو قسم

      ذائقہ:۔  بد مزہ بکٹھا

مقدر خوراک:-   تین ماشہ سے پانچ ماشہ

مزاج :- شیریں انار کا سردتر درجہ ۲ تُرش کا سرد اور خشک درجہ

افعال و استمال :-  مجفف اور قابض ہوتا ہے۔ اس لیے قلاع میں بطور مضمہ استعمال کرتے ہیں۔ مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ خون مسوڑوں کو بند کرتا ہے۔ اس کے خیساندہ سے آب دست لینا بواسیر خونی کے لیے مفید ہے ۔ جلا کر چائنا کھانسی کو نفع دیتا ہے۔ خشک پیس کر چھڑکنا خروج مقدر یعنی کانچ نکلنے کو مفید ہے خیساندہ کا حفقنہ ہمراہ چاول وجو کے پیچس اور دستوں کو بند کتا ہے۔ پوست بیج انار کا جو شاندہ کدو دانوں کو ہلاک کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ جس کی ترکیب یہ ہے کہ جڑ کی تازہ چھال ۵ تولہ لے کر نصف سیر پانی میں جوش دیں جب پانی کی نصف مقدار رہ جائے تو اسے چھان کر محفوظ رکھیں۔ اس میں خلوئے معدہ پر صبح کے وقت ۵ تولہ ہر دو گھنٹہ بعد پئیں۔ آخری خوراک پینے کے دو گھنٹہ روغن بیدا نجیر چھٹانک کا مسہل لینے سے بارہ گھنٹوں کے انرر کدو دانے خارج ہوتے ہیں ۔ انر کی جڑ اور تنے کی چھال کے جوہر مئوثر کانام پیلی ٹرین ٹے نین ہے۔ دیکھو علم الادویہ ڈاکٹری (غیر سمی)

انار کے بیج کے فوائد

اردونام اناردانہ،عربی نام حب الرمان، فارسی نام تخم انار, اناردانہ ،انگریزی نام پومی گرانٹ سیڈز عام کھٹے کچے اناروں کو خشک کر لیا جاتا ہے ۔

رنگ ۔سفید اور سرخ۔

ذائقہ ۔تُرش مزاج سردو خشک ۔

فوائد ۔قابض ہے معدہ کو قوت دیتا ہے کھانے کو ہضم کرتے ہیں ، بھوک بڑھاتے ہیں انار دانہ پاؤڈر1 گرام، کو پانی کے ساتھ کھانے سے اسہال و پیچش کو آرام ملتا ہے مزید پودینہ دھنیا ہری مرچ انار دانہ کی چٹنی بھی بنا کر استعمال کی جاتی ہے اس سے معدہ کھانے کو جلد ہضم کرتا ہے تیزابیت معدہ اور بدہضمی میں بھی مفید ہے

انار دانہ کی چٹنی بنا نے کا طریقہ

اناردانہ: 10گرام ، سرخ مرچ، نمک : حسب ضرورت ہرا دھنیا: آدھی گٹھی

اناردانہ دھو کر صاف کر لیں اور کونڈی میں رگڑ کر باریک پیس لیں۔ جب خوب باریک ہو جائے تو اس میں نمک، سرخ مرچ ملا کر پیس لیں، پھر دھنیا دھو کر صاف کر کے کاٹ کر اس میں ڈال دیں اور پودینہ کے پتے بھی ڈال دیں۔ سب کو ملا کر خوب پیس کر اتار لیں۔ تھوڑا پانی ملا کر چٹنی کی شکل ٹھیک کر لیں اور کھانے کے ساتھ کھائیں

انار دانہ سے امراض معدہ کے لیے بہترین چورن ،پھکی

معدہ کے اکثر امراض ميں مفيد و فائدہ مند ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے اورکھٹے میٹھے ڈکاروں اور گیس سے نجات ملتی ہے

اجزاء:زنجبيل 5 گرام، زيرہ سفيد 5 گرام، زيرہ سياہ 5 گرام ،فلفل دراز 5 گرام، الائچي خرد 5 گرام،ست ليموں 5 گرام,فلفل سياہ 10 گرام، انار دانہ 10 گرام، ست پودينہ 2 گرام، نمک لاہوري 40 گرام،مصري 150 گرام,ترکيب تياري: ست پودينہ اور ست ليموں کے علاوہ تمام ادويہ کو کوٹ پيس چھان کر ست پودينہ و ست ليموں باريک کر کے ملائيں

مقدار خوراک: 2 گرام کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ایک گلاس تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں

anar-dana