کالی مرچ 1000 بیماریوں سے شفاء

کالی مرچ کا نام ذہن میں آتے ہی کھانوں کی ایک الگ سی خوشبو اور ذائقہ ذہن میں آجاتا ہے مگر کھانوں کے ساتھ ساتھ اس کے ایسے طبی فوائد ہیں کہ آپ خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیںاس چھوٹے سے دانے میں کیا کیا فوائد چپھے ہوئے ہیں سب کا ذکر کرنا تو ممکن نہیں چند ایک فوائد حاضر ہیں

برصغیر پر ہی کیا موقوف پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔آج یہاں ہم کالی مرچ کے مزید فوائد سے روشناس کروانے جا رہے ہیں۔

نظام انہضام کی بہتری

کالی مرچ معدے کو تحریک دیکر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہون گے۔

کینسر سے بچاؤ

مشی گن کینسر سنٹر کی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے میں مزاحم ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں ممدومعاون سمجھتی جاتی ہے۔

دماغی حفاظت

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے۔

وزن گھٹانا

کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔

صاف جلد

رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

ان کے علاوہ نزلہ و زکام ,کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے,ڈپریشن میں کمی, قوت قلب میں اضافہ ,اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔